29 نومبر 2020 - 12:56
افغانستان؛ غزنی میں خوفناک کار بم دھماکہ، 21 سیکورٹی اہلکار جانبحق

افغانستان کے صوبے غزنی میں خوفناک کاربم دھماکہ ہوا ہے۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ افغانستان کے صوبے غزنی کے قلعہ جوز علاقے میں ایک فوجی مرکز کے قریب  ہونے والے خوفناک کاربم دھماکے میں اب تک 21  سکیورٹی اہلکار جاں بحق اور17 زخمی ہوئے زخمیوں میں سے بعض کی حالت نازک بتائی جاتی ہے جس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

واقعہ کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جب کہ امدادی اہلکاروں نے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

ابھی تک کسی بھی گروہ نے اس دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲